ملکی تاریخ میں پہلی بار کم شوگر والے آم متعارف کرانے کا دعویٰ


ملکی تاریخ میں پہلی بار کم شوگر والے آم متعارف کرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حیدرآباد کے ایم ایچ پنھور فارم کے مالک غلام سرور پنھور کا دعویٰ ہے کہ شوگر فری آم حکومتی تصدیق کے بعد مارکیٹ میں فروخت کے لئیے پیش کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ چار برسوں سے ان آموں کی پیدوار پر کام کر رہے تھے اور ان کا تجربہ کامیاب ہو گیا ہے۔

غلا م سرور کے مطابق کراچی کے فوڈ کوالٹی اینڈ سیفٹی ریسرچ انسٹیوٹ نے تصدیق بھی کردی ہے۔

دنیا کے مہنگے ترین آم کی رکھوالی کیلئے 9 کتے اور سیکیورٹی گارڈ تعینات

انہوں نے بتایا کہ کم شوگر والے آموں کی تین اقسام ہیں جن میں کیٹ آم میں شوگر کی مقدار 4.7 فیصد ،سونہرو میں 5.6 فیصد جبکہ گلین میں یہ مقدار 6 فیصد ہے۔

یہ آم ذائقہ میں لاجواب اور شوگر کے مریضوں کیلئے مفید ہے۔

واضح رہے کہ لولیول شوگر آم سے متعلق فارم کے مالک کا دعویٰ اپنی جگہ لیکن حکومتی سطح پر اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔


متعلقہ خبریں