شنگھائی تعاون تنظیم: پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو پھر شکست دیدی

شنگھائی تعاون تنظیم: پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو پھر شکست دیدی

دوشنبے: پاکستان نے بھارت کو ایک مرتبہ پھر سفارتی محاذ پر بدترین شکست سے دوچار کردیا ہے۔ اس مرتبہ بھارت کو شکست کا سامنا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کرنا پڑا جو آج اختتام پذیر ہو گیا۔

معید یوسف کی دوشنبے روانگی: بھارتی اور افغان ہم منصبوں سے ملاقات کا امکان نہیں

ہم نیوز کے مطابق تاجکستان کے شہر دوشنبے میں منعقدہ دو روزہ علاقائی اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو دہشت گردی سے متعلق نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوئی ہے۔

اس ضمن میں موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت نے ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں لشکر طیبہ اور جیش محمد کے نام ڈلوانے کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا۔

 بھارت افغانستان میں پاکستان کیخلاف سازش کر رہا، معید یوسف

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت نے ایف اے ٹی ایف پروپیگنڈہ میں بھی اپنا اعلامیہ ڈلوانے کی کوشش کی لیکن یہاں بھی اسے منہ کی کھانی پڑی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے اجلاس میں بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ افغانستان میں بھی بھارت کے ناپاک عزائم کو عالمی فورم پر اجاگر کیا۔

معید یوسف نے بیک چینل ڈپلومیسی کی خبریں بے بنیاد قرار دیدیں

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول کو اس طرح عالمی فورم پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں