نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی۔
اپنے گھر کے شیر بھارتی سورما نیو ٹرل گراونڈ پر ڈھیر ہو گئے۔ نیوزی لینڈ اسی گراونڈ پر تین سال پہلے ورلڈ کپ اٹھانے میں ناکام ہوا تھا۔
کین ولیم سن ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔
ساؤتھمپٹن کے میدان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دیا جو نیوزی لینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کین ولیمسن نے 52 جب کہ روز ٹیلر نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
خیال رہے کہ بھارت اپنی دوسری اننگز میں محض 170 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
بھارت کے 4 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ بھارت کی جانب سے رشپ پنٹ 41 اور روہت شرما 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کے ٹم ساوتھی نے 4 ، ٹرینٹ بولٹ نے 3 وکٹیں جب کہ کائل جیمیسن نے 2 کھلاڑیوں کو آوَٹ کیا۔
اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 1980 میں ہوتی تو پاکستان، ویسٹ انڈیز فائنل کھیلتے، ائن بشپ
بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنائے، ویرات کوہلی 44، اجنکا راہانے 49 اور روہت شرما 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کائلی جیمسن نے پانچ جب کہ نیل ویگنر اور ٹرنٹ بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
بھارت کے 217 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 249 رنز بنا سکی۔ اس طرح کیویز کو پہلی اننگز میں بھارت پر 32 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔