والدین سے شکایت کیوں کی؟ طالبہ نے پرنسپل کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا

1122

جہلم: یقین کریں! اسکول کی طالبہ نے والدین سے شکایت کرنے پر پرنسپل کو تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گئی۔ طالبہ نے فرار ہوتے وقت اسکول ٹیچرز کو دھمکیاں بھی دیں۔

ساہیوال: اسکول پرنسپل نے ارم کو سیڑھیوں سے پھینک دیا

افسوسنک واقعہ کے متعلق علاقہ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ گرلزہائی اسکول کی پرنسپل نے والدین سے اس بات کی شکایت کی تھی کہ طالبہ کے اسکول بیگ سے سگریٹ کا پیکٹ برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ طالبہ کو اس بات کا شدید رنج تھا اوراس نے پرنسپل پر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کیا اور موقع سے فرار بھی ہو گئی۔ زخمی پرنسپل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق طالبہ کے بیگ سے سگریٹ کا پیکٹ برآمد ہونے پر ٹیچرنے اسے اسکول سے نکال دیا تھا۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے والدین کو پہلے بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا تھا۔

طالب علم کے ہاتھوں خاتون پرنسپل قتل

لاہور کے علاقے ملتان روڈ سندر کے ایک اسکول میں نویں جماعت کے طالب علم نے دو سال قبل بھی والدین سے شکایت کرنے پر اسکول پرنسپل شگفتہ کو قتل او اس کی بہن کو زخمی کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں