ببلو کے بعد ایک اور ریچھ کا بچہ مدد کا منتظر


 گجرانوالہ میں ننھے ریچھ کے گلے میں رسی باندھ کر ڈانس کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

خیال رہے کہ پنجاب میں ریچھ کے ڈانس اور اسے قید میں رکھنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

اس ضمن میں پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو گجرانوالہ شہر کی ہے کوشش کررہے ہیں کہ مداری سے ننھا ریچھ برآمد کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیموں کو اس سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ رینا سعید خان کا کہنا ہے مادہ ریچھ کو مار کر شکاری اس کا بچہ فروخت کردیتے ہیں جس کے بعد تشدد کرکے اسے ڈانس سکھایا جاتا ہے۔

پنجاب میں مداریوں کا ریچھ اور بندر تماشا ختم

انہوں نے کہا کہ  ہمارے حوالے کیے جانے والا ببلو اچھی حالت میں ہے، اسکی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ریچھ کا بچہ بھی مل جائے تو اسے مارگلہ ہلز نینشل پارک میں رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے چند ہفتے پہلے ریچھ کے بچے ببلو کو ریسکیو کرکے اسلام آباد وائلڈ لائف کے حوالے کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں