پی ایس ایل6: تاریخ کا سب سے بڑا اسکور، یونائیٹڈ کا زلمی کو 248 رنز کا ہدف

پی ایس ایل6: تاریخ کا سب سے بڑا اسکور، یونائیٹڈ کا زلمی کو 248 رنز کا ہدف

ابو ظہبی: پاکستان سپر لیگ 6 کا 26 واں میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سرفراز احمد سے معذرت کرلی

ہم نیوز کے مطابق ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 247 رنز بنائے ہیں۔ یونائیٹڈ کے اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کولن منرو اور عثمان خواجہ کی جوڑی نے 98 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

کولن منرو نے 47 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ عثمان خواجہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 56 گیندوں پر 105 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ون ڈاؤن پر بیٹنگ کے لیے آنے والے آصف علی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 18 گیندوں پر 43 رنزبنائے۔ وہ سمین گل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ برنڈن کنگ 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انجری کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں اس لیے پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اسلام آباد کی قیادت کررہے ہیں۔

بابر اعظم پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بلے باز بن گئے

ٹاس کے بعد پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کریں۔


متعلقہ خبریں