پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 61 رنز سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 61 رنز سے شکست دے دی۔

ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ کی ٹیم پشاور کی جانب سے دیا گیا 198 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی۔

ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے میچ می کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز حید علی اور کامران اکمل نے کیا۔ زلمی کی پہلی وکٹ اننگز کی پہلی ہی گیند پر گر گئی جب حیدر علی نواز کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد کامران اکمل کا ساتھ دینے شعیب ملک کریز پر آئے تاہم ان کا وکٹ پر ٹھرنے کا سفر زیادہ طویل ثابت نہ ہوا اور وہ بھی نواز کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ دے بیٹھے۔

اوپر نیچے دو وکٹیں گرنے کے بعد کامران اکمل اور ڈیوڈ ملر نے جارحانہ انداز اپنایا اور گلیڈی ایٹرز کے گیند بازوں کو دباو میں ڈالی رکھا۔

دونوں کھلاڑیوں کے مابین 125 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی۔ کامران اکمل 59 جب کہ ملر 73 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

اننگز کے آخری اوورز میں رومن پاول نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 5 چھکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز دو جب کہ محمد حسنین اور خرم شہزاد ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ٹیمیں

پشاور زلمی کی ٹیم میں کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، ڈیوڈ ملر، شیرفاین ردرفورڈ، رومین پاویل، فیبین ایلن، وہاب ریاض، عمید آصف، محمد عمران اور محمد عرفان شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں فاف ڈو پلیسی، عثمان خان، جیک ویدریلڈ، اعظم خان، کیمرون ڈیلپورٹ، محمد نواز، ظاہر خان، محمد حسنین، خرم شہزاد اور زاہد محمود شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو گزشتہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے باآسانی دس وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

جب کہ پشاور زلمی کو لاہور قلندرز نے دس رنز سے ہرایا تھا۔


متعلقہ خبریں