کراچی: نگلیریا سے متاثرہ مریض انتقال کر گیا

کراچی: نگلیریا سے متاثرہ مریض انتقال کر گیا

کراچی: شہر قائد میں نگلیریا وائرس سے ایک شخص کا انتقال ہو گیا ہے۔ نگلیریا کا یہ سال رواں کا پہلا کیس ہے۔

دماغ خور جرثومہ ’نگلیریا‘ کیا ہے اور بچاؤکیسے ممکن ہے

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق نگلیریا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے 30 سالہ محمد علی قائد آباد ملیر کے رہائشی تھے۔

مرحوم محمد علی میں دو جون 2021 کو نگلیریا کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

انسانی دماغ خوابوں کے ذریعے یادداشت بڑھاتا ہے، تحقیق

طبی ماہرین نگلیریا کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ یہ جرثومہ صاف پانی میں رہتا ہے اور ناک کے ذریعے دماغ کی جھلی کو متاثر کرکے دماغ کو کھاتا ہے جس کی وجہ سے انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ جرثومہ کھارے پانی میں زندہ نہیں رہتا ہے اور اس پانی میں بھی اس کی موت واقع ہو جاتی ہے جس میں کلورین کی مقدار 50 فیصد ہو۔

کانگو اورنگلیریا نامی بیماریوں کا شکار دو افراد کراچی میں زندگی کی بازی ہار گئے

ماہرین کے مطابق گھر کی ٹنکیوں میں کلورین کی گولیوں کا استعمال کیا جائے اور پینے و وضو کے لیے پانی کو 100 ڈگری سینٹی گریڈ پر ابالا جائے تو اس جرثومے کا خاتمہ یقینی ہو گا۔


متعلقہ خبریں