اب تک دنیا بھر میں 4 سمندر بحر ہند، بحر اوقیانوس، بحر الکاہل اور آرکٹک اوشین تھے، جن کی مختلف شاخیں دنیا بھر میں موجود ہیں۔
گزشتہ صدی سے نیشنل جیوگرافک دنیا کے سمندروں کا نققشہ بنانے کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہے اور اب پہلی بار اس نے سمندروں کے نئے حصے کو نقشے میں الگ کیا ہے۔
نیشنل جیوگرافک نے باضابطہ طور پر “بحیرہ منجمد جنوبی” کو زمین کا 5 واں سمندر قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔
Four oceans or five? It’s #WorldOceansDay? and National Geographic is making a change to recognize the Southern Ocean as a fifth official ocean in our atlases and maps! https://t.co/HSHRUAyWuE
— National Geographic (@NatGeo) June 8, 2021
ماہرین کا کہنا ہے کہ بحیرہ منجمد جنوبی میں حیران کن حد تک تیز بحری کرنٹ موجود ہے جو اسے شمالی سمندروں کے پانیوں سے الگ کرتا ہے۔ اس کرنٹ کا بہاؤ تیز اور مغرب سے مشرق میں انٹارکٹیکا کے ارگرد حرکت کرتا ہے۔
محققین کے مطابق اپنی سرحد کے اندر اس سمندر کا پانی کم نمکین اور زیادہ ٹھنڈا ہے، جس کی بدولت انٹارکٹیکا کا درجہ حرارت مخصوص سطح تک برقرار رہتا ہے۔
جغرافیہ کی تعلیم میں نئی راہوں کو ہموار کرنے والا نیا بحیرہ منجمد جنوبی موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ جس کے لیے سائنسدانوں کو مزید تحقیق کی ضرورت ہو گی۔