آئی ایم ایف نے کہا شرح سود12فیصد کریں،حکومت نے 13.5فیصد کردی: سلیم مانڈوی والا

ایف بی آر کے پاس پوائنٹ آف سیل مشینوں کی نگرانی کا نظام نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے انکشاف کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے شرح سود 12 فیصد کرنے کے لیے کہا تھا لیکن حکومت نے شرح سود 13.5 فیصد کردی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ گورنراسٹیٹ بینک نے ایسا کیوں کیا؟

گورنر اسٹیٹ بینک ابھی بھی آئی ایم ایف کے ملازم ہیں، سلیم مانڈوی والا

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دعویٰ کیا کہ حکومت کو شرح سود کو ایڈجسٹ کرنے میں 300 بلین روپے کا نقصان ہوا۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ یہ مسئلہ میں سینیٹ کی خزانہ کمیٹی میں اٹھاؤں گا۔ انہوں ںے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو نہ ہم چھوڑیں گے اور نہ ہی باہر جانے دیں گے۔

نیب لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کر رہا ہے، سلیم مانڈوی والا

انہوں ںے کہا کہ پارلیمنٹ کی سیاست اور پی ڈی ایم کی ساست الگ معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی رنگ روڈ، کبھی گندم اور کبھی چینی کا اسکینڈل سامنے آتا ہے۔

پی پی کے سینیٹر نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ 3.2 ٹریلین کا گردشی قرضہ کہاں سے دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اس وقت 20 سے 25 بلین کی ایکسپورٹ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک کورونا ویکسی نیشن میں سب سے سست ہے۔

کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، نیب ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے: سلیم مانڈوی والا

سلیم مانڈوی والا نے الزام عائد کیا کہ حکومت ہر چیز کورونا کی نظر کر رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ لاک ڈاوَن پر لاک ڈاوَن کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں