شاہی خاندان نے اداروں کو سیاست زدہ کیا، فردوس عاشق اعوان


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہی خاندان نے اداروں کو سیاست زدہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے اور پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجاب کی عوام کو سہولیات سے محروم رکھا گیا تھا اور اداروں کو شاہی خاندان نے سیاست زدہ کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ شاہی خاندان نے اداروں اور معاملات کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا اور جب بارش ہوتی تو لمبے بوٹ پہن کر ان کی شوٹنگ شروع ہو جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ واسا سمیت دیگر اداروں میں من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا۔ ن لیگ کے طاقتور لوگوں کے گھروں میں مفت پانی جاتا تھا اور طاقتور پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا جس کے باعث پانی چوری بہت تھی۔

یہ بھی پڑھیں: زخموں پر نمک چھڑکنا کوئی وفاقی حکومت سے سیکھے، وزیر اعلیٰ سندھ

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو واسا کی آمدن 25 کروڑ تھی جبکہ آج واسا کی آمدنی بڑھ کر 60 کروڑ تک جا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں