جرگہ، بہترین متبادل نظام انصاف ہے۔ شیخ رشید

آئندہ 5 سے 6 ماہ اسلام آباد پولیس پہ گراں گزریں گے، شیخ رشید

وزیرستان: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جرگہ، بہترین متبادل نظام انصاف ہے۔ انہوں نے یہ بات جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات: لا اینڈ آرڈر کے مسائل اور حل تجویز

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جنوبی وزیرستان میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو قبائلی عوام پر فخر ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان دشمنوں کو مٹانے میں قبائلی عوام کا کردار قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت کے لیے امیگریشن کو آسان بنایا جائے گا۔

نادرا کراچی نے دہشتگردی میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ بنائے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے کو مزید ترقی دینے کیلئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں