محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں کہیں کہیں بادل برس سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ مری، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہو گی۔

پنجاب: بارش اور آندھی سے تباہی، 16افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش  ہو سکتی ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کراچی: آندھی اور بارش، حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

پاکستان میں آج زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم بارکھان  اور فورٹ عباس میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔


متعلقہ خبریں