خیبرپختونخوا: دسویں اور بارھویں کے امتحانات 12 جولائی سے ہونگے

خیبرپختونخوا: دسویں اور بارھویں کے امتحانات 12 جولائی سے ہونگے

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 12 جولائی سےشروع ہوں گے۔

حکومت کا 10 جولائی کے بعد صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات صرف اختیاری مضامین میں ہوں گے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے امتحانات کی تیاری کیلئے ایپ تیار کر لی

انہوں نے واضح کیا ہے کہ میٹرک میں اختیاری مضامین کے ساتھ ریاضی کا پرچہ بھی دینا ہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ طلبہ کو صرف پرچے دینے ہوں گے اور پریکٹیکل امتحانات نہیں ہوں گے۔

انہوں ںے واضح کیا کہ گریڈ 10 اور گریڈ 12 کے امتحانات کے بعد گریڈ 9 اور گریڈ 11 کےامتحانات ہوں گے۔ انہوں ںے کہا ہے کہ طلبہ کو بہت جلد ڈیٹ شیٹ فراہم کی جائے گی۔

آن لائن ایجوکیشن اور امتحانات کی تیاری: سندھ میں طلبہ کیلئے نئی ایپ متعارف

صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ صوبے کے اسکول اور کالج گریڈ 9  اورگریڈ 11 کے امتحانات کی تیارے کے لیے کل سے کھلیں گے۔


متعلقہ خبریں