امریکا کا 20 دنوں میں بگرام ائیر بیس خالی کرنےکا فیصلہ


بیس برسوں بعد امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا کا سلسلہ جاری ہے، امریکا آئندہ 20 دن میں افغانستان کے بگرام ایئربیس افغان فورسز کے حوالے کرنا شروع کر دے گا، جس کی تصدیق امریکی عہدے دار نے خود کی ہے۔

بگرام ایئربیس امریکی اور نیٹو افواج کے زیر استعمال رہنے والا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، جو 1980 کی دہائی میں سابق سویت یونین نے تعمیر کیا تھا۔

پینٹاگون کے مطابق افغانستان سے 31 مئی تک امریکی فوج کے انخلا کا 44 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے، مجموعی طور پر اب تک اتنا سامان افغانستان سے واپس بھجوایا جا چکا ہے جنتا کہ 300 “سی 17” فوجی طیاروں پر لادا جا سکتا ہے اور 6 فوجی تنصیبات افغان وزارت ِ دفاع کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا شروع

افغانستان میں 25 ہزار امریکی فوجی اور 16 ہزار سول کنٹریکٹر شامل تھے۔ جبکہ افغان طالبان اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان گذشتہ سال فروری میں طے شدہ سمجھوتے کے مطابق اس سال یکم مئی تک جنگ زدہ ملک سے امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا: طالبان کا ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم

امریکا نے 11 ستمبر 2001 کو  نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارت پر حملوں کے ردعمل میں افغانستان میں جنگ شروع کی تھی۔ سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے افغانستان میں پہلے فضائی حملوں کا حکم دیا تھا اور پھر انھوں نے افغانستان میں زمینی فوج اتار دی تھی۔ اس جنگ کو اس سال اکتوبر میں بیس سال پورے ہوجائیں گے۔


متعلقہ خبریں