بےروزگاری میں اضافہ، عمران خان کی معاشی ٹیم کہاں گئی ؟ بلاول بھٹو

بےروزگاری میں اضافہ، عمران خان کی معاشی ٹیم کہاں گئی ؟ بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں بےروزگاری بڑھ رہی ہے، عمران خان کی معاشی ٹیم کہاں گئی ؟

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجٹ میں کم آمدنی والا طبقہ عمران خان کے نشانے پر ہے اور حکومت بجٹ میں بھاری ٹیکس لگا کر معاشی بوجھ ڈالنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بجٹ میں عام آدمی کو معاشی طور پر کچلنے کی سازش کو ناکام بنائے گی۔ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی شرح 20 فیصد تک کی بلندی کو چھو رہی ہے اور اگر تنخواہ دار طبقے کو ٹیکسوں میں جکڑ دیا گیا تو اس سے بڑا کوئی اور ظلم نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت 5 دن میں گرے یا 5 سال میں، جدوجہد جاری رہے گی: فضل الرحمان

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان امیروں کو ایمنسٹی اسکیمیں دے کر عوام دشمنی ثابت کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی بجٹ میں اربوں روپے کے ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دگنی رفتار سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ عمران خان بتائیں کہ ان کی معاشی ٹیم کہاں گئی ؟


متعلقہ خبریں