خیبرپختونخوا: جمعہ کی چھٹی کی بحالی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور


خیبرپختونخوا اسمبلی نے جمعہ کو چھٹی کی بحالی کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کر لی۔

ایم پی اے حمیرا خاتون کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں اتوار کے بجائے جمعہ کے دن ہفتہ وار سرکاری چھٹی کو بحال کیا جائے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ بازاروں، مارکیٹوں اور نجی اداروں میں 2 دن تعطیل ہوتی ہے جس سے کاروبار، معیشت اور سرکاری امور سست روی کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شروع کے ادوار میں ہفتہ وار چھٹی اتوار کو ہوتی تھی۔

ہفتہ وار چھٹی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا،فواد چوہدری

بعدمیں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے اتوار کی چھٹی ختم کر کے جمعہ کے دن کو ہفتہ وار چھٹی کے طور پر مقرر کر دیا تھا۔

پھر میاں نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں جمعہ کی چھٹی ختم کر کے دوبارہ اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کا دن مقرر کر دیا تھا جو تاحال جاری ہے۔


متعلقہ خبریں