سندھ میں کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق، 868 متاثر


عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 12 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ 868 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا سے متعلق صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 430 ہو گئی جب کہ اب تک مجموعی طور پر 5 ہزار51 کی اموات ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 929 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 76 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 531 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 171 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس: سندھ میں پابندیاں برقرار رکھنےکافیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز  صوبہ سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے چار کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔

پاکستان میں بھارتی کورونا کا پہلا کیس سامنے آ گیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں صوبہ سندھ کے سیکریٹری صحت کاظم جتوئی کے حوالےسے بتایا تھا کہ صوبے میں چار ایسے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں بھارتی قسم پائی گئی ہے۔

سیکریٹری صحت سندھ کے مطابق جن چار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے تین کا تعلق کراچی اور ایک کا تعلق گھوٹکی سے ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی سیکریٹری صحت کاظم جتوئی کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے میں محدود پیمانے پر فائزر ویکسین دستیاب ہو گی۔

کورونا کی بھارتی قسم 40 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے، ڈبلیو ایچ او

سیکریٹری صحت کے مطابق ہیلتھ کیئر ورکرز نے سب سے پہلے خود کو ویکسینیٹ کروایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ محفوظ کاروباری سرگرمیوں کے لیے ویکسین نہایت ضروری ہے۔

وزارت قومی صحت نے پہلی مرتبہ پاکستان میں بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی 28 مئی 2021 کو تصدیق کی تھی۔

وفاقی وزارت صحت کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم کے 7 اور بھارتی قسم کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں