مشتعل شہریوں کا کورونا سینٹر پر دھاوا

مشتعل شہریوں کا کورونا سینٹر پر دھاوا

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے  ماحول میں لمبی قطار میں کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں نے کورونا ویکسین سینٹر پر دھاوا بول دیا۔

ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسین لگانے کے لیے قطاروں میں کھڑے شہریوں کا صبر جواب دے دیا۔ مشتعل شہریوں نے سینٹرکےمرکزی دروازے کا شیشہ توڑدیا۔

شہریوں کی جانب سے حملے کے بعد انتظامیہ  کو  کچھ دیر کے لیے ویکسی نیشن  کا عمل  روکنا پڑا۔ پولیس کی اضافی نفری  آنے کے بعد ویکسی نیشن کا عمل  دوبارہ شروع کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین ’پاک ویک‘ لانچ کردی گئی

سینٹر انتطامیہ کا کہنا ہے کہ  ہال کے باہر ٹینٹ لگائے گئے ہیں۔ شہریوں کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انچارج ایکسپو ویکسینیشن سینٹر ڈاکٹر انیلہ کا کہنا ہے کہ  30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع  کرچکے ہیں جس کے سبب لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ کورونا ویکسی نیشن سینٹر میں  کاونٹرز بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر انیلہ کے مطابق ایکسپو کورونا سینٹر میں  ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ویکسی نیشن کراچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں