وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ


وزیراعظم عمران خان کا ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دوران گفتگو وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں ابو ظہبی کے تعاون کی تعریف کی اور  دیر پا امن کے لیے سیاسی جماعتوں کے مابین پیش رفت پر زور دیا۔

مزید یہ کہ دونوں رہنماؤں نے کورونا ویکسین کی تیاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

عالمی اتحاد کی تشکیل: پومپیو کا دورہ سعودی عرب و ابو ظہبی

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مستحکم کرنے اور اعلیٰ سطح رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔


متعلقہ خبریں