اگر عوام اپوزیشن کا مقصد ہوتا تو اب تک یہ حکومت گرا چکے ہوتے، وزیراعظم

اگر عوام اپوزیشن کا مقصد ہوتا تو اب تک یہ حکومت گرا چکے ہوتے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد صرف ذاتی ہے۔

بھارت کشمیر پر 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لے تو بات ہوسکتی ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات عوام الناس سے براہ راست ٹیلی فونک بات چیت میں کہی ہے۔ عوام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے سوالات پوچھے گئے جس کے انہوں ںے تفصیلی جوابات دیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ دوستوں کے ساتھ اکیلا سیاست میں آیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ جمہوریت بادشاہت سے ہار جاتی ہے۔

اپوزیشن کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت کو بلیک میل کرکے کرپشن کیسز ختم کیے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو سائیکلوں پر تھے آج وہ لینڈ کروزر پر آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کی سائیکلوں کی دکان تھی وہ آج لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں رہ رہے ہیں۔

مہنگائی کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ قوم اپوزیشن کی چوری بچانے میں ان کا ساتھ نہیں دے گی۔ انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن سمجھ ہی نہیں رہی تھی کہ حکومت معاشی مشکلات سے نکلے گی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک درست سمت میں لگ چکا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اگر عوام اپوزیشن کا مقصد ہوتا تو اب تک یہ حکومت گرا چکے ہوتے۔

لوگوں کی دو مشکلات ہیں، ایک مہنگائی دوسری بیروزگاری: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ بجٹ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کریں گے لیکن کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں ںے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ کس کے لیے جدوجہد کرنی ہے؟


متعلقہ خبریں