پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قرنطینہ میں سیلفی کھینچی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
بابر اعظم ان دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے بقیہ میچز کے لیے ابوظہبی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قرنطینہ سے ایک سیلفی شیئر کی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
Glad to have got some view for company. #quarantine #psl6 pic.twitter.com/tDCNeZSRRS
— Babar Azam (@babarazam258) May 28, 2021
سیلفی میں بابر اعظم کو بالکونی میں بیٹھے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بابر اعظم نے سیلفی کے ساتھ تحریر کیا کہ ’مجھے خوشی ہوئی کہ قرنطینہ کے دوران مجھے کچھ حسین مناظر دیکھنے کو ملے۔‘
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 6 بقیہ میچز: کرکٹرز اور آفیشلز ابوظہبی کیلئے روانہ
خیال رہے کہ پاکستانی کھلاڑی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے ان دنوں ابوظہبی میں موجود ہیں۔