وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 1.8 فیصد سے کم ہو گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد ضعیم ضیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں تحریر کیا کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 1.8 فیصد ہے۔
COVID19 UPDATE: A total of 88 cases have been reported today with a positivity of 1.8% against 4225 tests run in the Federal Capital.
Lowest so far!
Good Job Islamabad. Follow SoP’s.
— Zaeem Zia MD-MPH (@ZaeemZia) May 29, 2021
انہوں نے تحریر کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کی تشخیص کے لیے 4225 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 80 کیسز کا نتیجہ مثبت رہا۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 73 اموات اور 2 ہزار 455 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.42 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 680 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 239 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کامیاب، پاک ویک کا نام دیدیا گیا
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد58 ہزار 857 ہے اور 8 لاکھ 36 ہزار 702 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 960 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 3، خیبرپختونخوا 4 ہزار 43، اسلام آباد 755، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 273 اور آزاد کشمیر میں 539 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 7، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 31 ہزار 775، پنجاب 3 لاکھ 38 ہزار 377، سندھ 3 لاکھ 15 ہزار 410، بلوچستان 25 ہزار ایک، آزاد کشمیر 19 ہزار 108 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 561 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔