ریاست مدینہ کا دن رات تذکرہ ہوتا ہے مگر عمل کچھ بھی نہیں، شہباز شریف

فائل فوٹو


مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ  ملک میں ریاست مدینہ کا دن رات تذکرہ ہوتا ہے مگر عمل کچھ بھی نہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مولانا فضل الرحمان کی دعوت پر حاضر ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کل پی ڈی ایم کے اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے جس میں بجٹ سے متعلق معاملات پر گفتگو ہو گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی ،دعا ہے افغانستان میں امن قائم ہو۔

شہباز شریف وزیراعظم پر پھٹ پڑے، چوہدری نثار اور خواجہ آصف کا بھی تذکرہ

ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک پارٹی کو اختیار نہیں کہ وہ کسی پارٹی کو لائے یا نہیں، پی ڈی ایم میں مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پارلیمانی لیڈرز کو بلایا تھا اس کا پی ڈی ایم سےکوئی تعلق نہیں،اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کی غفلت کو مل کر بے نقاب کرنا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ویکسین کے آتے ہی حکومت نے کیا اقدامات کیے؟ کرپشن نہ ہوتی تو ویکسی نیشن کے معاملات بھی بہتر ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر جاری ہے مگر ڈیڑھ سال سے حکومت نے کیا اقدام کیے، کیا اس سے زیادہ کوئی مجرمانہ غفلت ہو سکتی ہے ؟

انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف امداد میں ملنے والے ٹیکوں پر اکتفا کیا ہوا ہے ،چینی، گندم اور سبسڈیز میں کرپشن کا پیسہ ضائع کیا گیا کاش اس پیسے کو یہاں خرچ کیا جاتا۔


متعلقہ خبریں