شیخ رشید اور جوائنٹ آپریشن کو ویلکم کریں گے، سہیل انور سیال

عمران خان نے پولیس استعمال کی تو یاد رکھیں، سندھ میں گورنر ہاؤس اور قصر ناز ہیں، سہیل انور سیال

کراچی: سندھ کے وزیرآبپاشی سہیل انور سیال نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ویلکم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر متفقہ طور پر کوئی جوائنٹ آپریشن کیا گیا تو ہم اسے ویلکم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کوکسی سےکوئی خطرہ نہیں، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے سابق وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے واضح طور پر کہا کہ لیکن اگر شیخ رشید حکومت سندھ کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو پھر ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ18 ویں آئینی ترمیم کے بعد لا اینڈ آرڈر صوبائی حکومت کا ڈومین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2015 کے آپریشن میں وفاق نے کہا تھا کہ اخراجات وفاقی اورسندھ حکومت برداشت کرےگی لیکن
وفاق نے ابھی تک  اپنے حصے کی 50 فیصد رقم نہیں دی۔

سندھ: رات 8 بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر نے سندھ پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کے بعد سب سے زیادہ شہادتیں سندھ پولیس نے دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی سندھ پولیس کی دو شہادتیں ہوئی ہیں۔

سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کومزید تکنیکی معاونت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو پاک آرمی کی مدد بھی لیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ پاک آرمی ہماری ہے اور رینجرز تو پہلے ہی سے موجود ہیں۔

سندھ: ڈاکوؤں کے سامنے پولیس بے بس، فوج و رینجرز سے آپریشن کرانیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے کہا کہ ارسااجلاس میں ممبرسندھ کے ساتھ نارواسلوک کیا گیا جس پر ہم نے چیئرمین ارسا کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے بھی چیئرمین ارسا کے رویے کی مذمت کی ہے۔


متعلقہ خبریں