ناقابل یقین: شہد کی مکھیاں بوتل کا ڈھکن کھولنے میں کامیاب،ویڈیو وائرل

شہد کی مکھیاں بوتل کا ڈھکن کھولنے میں کامیاب

شہد کے کئی فوائد تو آپ کو معلوم ہی ہیں اور کرہ ارض کے ایکو سسٹم میں شہد کی مکھیوں کی افادیت کے بارے میں بھی آپ بہت کچھ جانتے ہوں گے۔

دوسری جانب جہاں انسان کورونا کی وبا کے باعث اپنے گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے تھے، وہی جنگلی حیات کو بھی اس دوران کم انسانی مداخلت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

برازیل کے شہر ساؤ پولو میں ایک آدمی نے ایک ناقابل یقین لمحہ اس اپنی آنکھوں سے دیکھا جب دو شہد کی مکھیوں نے کافی جدوجہد کے بعد فانٹا کی بوتل کا ڈھکن کھولنے میں کامیاب ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: انجلینا جولی شہد کی مکھیوں کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے سرگرم

شہد کی مکھیوں کے اس کامیاب کارنامے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جسے سوشل صارفین نے سراہا ہے۔

برازیل کے شہر ساؤ پولو میں حاصل کی گئی فوٹیج میں دکھایا جاسکتا ہے کہ دونوں مکھیوں نے بوتل کے دونوں طرف خود کو مضبوطی سے چمٹے رکھا اور اپنے سر سے ڈھکن کو اوپر دھکیل کر کھول دیا۔

ویڈیو میں کچھ ہی لمحوں بعد  شہد کی مکھیاں شوگر ڈرنک کی بوتل کو اوپر سے دیکھتی ہیں اور زمین پر گرتے بھی دیکھتی ہیں۔

فلم بنانے والے شہری کے مطابق یہ منظر 17 مئی کو کام میں کھانے کے وقفے کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا میں نے دوکاندار سے سوڈا لیا لیکن جلد ہی شہد کی مکھیوں نے اسے چرا لیا۔


متعلقہ خبریں