قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فواد عالم کے بعد آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی اداکاری کی دنیا میں انٹری کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق کپتان شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے وہ جلد ایک ڈرامہ سیریل میں نظر آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل کے چند سین کی عکس بندی کرا چکے ہیں اور وہ جلد نشر ہو گا۔
شعیب ملک نے بتایا کہ انہیں اداکاری کا بہت شوق ہے۔ ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ پاکستان کے مختلف مقامات پر مکمل کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی ثانیہ مرزا بھی مجھے اکثر کہتی ہیں کہ کیا آپ روز کسی نہ کسی شو میں پہنچ جاتے ہیں۔
کرکٹر فواد عالم کی فلم خودکش محبت کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
خیال رہے کہ شعیب ملک سے قبل ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم بھی ایک ویب سیریز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔