کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں دھماکے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دھماکہ ہوا۔ زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔