زویا نے مجھے نہیں میں نے انہیں چھوڑا ہے، کرسچین بیٹزمین


پاکستانی ماڈل و اداکارہ  زویا ناصر کے سابق منگیتر کرسچین بیٹزمین نے کہا ہے کہ زویا ناصر نے نہیں بلکہ انہوں نے خود زویا ناصر کو چھوڑا ہے۔ 

جرمن وی لاگر کرسچین بیٹزمین نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس پر اُن کی بھارتی مداح نے کمنٹ کیا۔

فوٹو: فائل

بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون نے لکھا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ آپ بہت دُکھی ہیں کیونکہ آپ کی منگیتر اور آپ کے دوستوں نے آپ کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور اس کے ہزاروں افراد آپ پر شدید تنقید بھی کررہے ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’پریشان نہیں ہوں کیونکہ وقت سے بڑا مرہم کوئی نہیں ہوتا۔‘

یہ بھی پڑھیں: اس نے کہا اور میں نے ہاں کردی: زویا ناصر نے جرمن یوٹیوبر سے منگنی کرلی

بھارتی مداح کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے جرمن وی لاگر کرسچین بیٹزمین نے لکھا کہ ’زویا نے مجھے نہیں چھوڑا بلکہ میں نے خود اُس سے تعلقات ختم کیے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس تعلق کے ختم ہونے کے پیچھے ایک بالکل مختلف کہانی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل زویا ناصر نے جرمن وی لاگر کرسٹن بیٹزمن سے منگنی توڑنے کا اعلان کیا تھا۔

انسٹاگرام سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اور کرسٹن بیٹزمن اب اس رشتے سے منسلک نہیں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ زویا ناصر کا جرمن وی لاگر سے منگنی توڑنے کا اعلان

علیحدگی کی وجوہات بیان کرتے ہوئےانہوں نے لکھا کہ کرسٹن نے اچانک میرے ملک، اس کی ثقافت، لوگوں اور خاص طور پر مذہب کے بارے میں اپنے نظریات تبدیل کر دیئے اور انتہائی غیر مناسب الفاظ ادا کئے۔

انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے میں کچھ مذہبی اور سماجی حدود ہوتی ہیں جن کو جو کچھ بھی ہو توڑا نہیں جاتا۔


متعلقہ خبریں