ہمارا مقصد فلسطین میں سیز فائر کرانا تھا، اسکا اعلان ہو گیا: وزیر خارجہ

ہمارا مقصد فلسطین میں سیز فائر کرانا تھا، اسکا اعلان ہو گیا: وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جس مقصد کے لیے وزیراعظم عمران خان نے مجھے بھیجا تھا اس میں کامیاب ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں سیز فائرکا اعلان ہو گیا ہے اور ہمارا پہلا مقصد یہی تھا۔

پاکستان اور پاکستانیوں، آپ کا شکریہ: فلسطینی سفیر احمد ربیعی کا خط

ہم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد ایئرپورٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلا مقصد فلسطین میں سیز فائرکرانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کےچاروں اجلاس بے نتیجہ نکلے تھے۔

مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اوآئی سی کے پلیٹ فارم سے جنرل اسمبلی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیاکی سب سے بڑی پارلیمنٹ میں اپنا نقطہ نظرپیش کیا۔

وزیر خارجہ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماری مشترکہ کوشش پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوا اور جنرل اسمبلی کی پہلی نشست میں فلسطینیوں کی بات سنی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوآئی سی وزرائےخارجہ کے ہنگامی اجلاس میں اپنانقطہ نظرپیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں سیزفائرابتدا ہے، منزل ابھی دورہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیرپاامن کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

پاکستان قائداعظم کے وژن کے مطابق فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم

شاہ محمودقریشی نے زور دے کر کہا  کہ مسئلہ فلسطین پرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ داران کا تعین ہونا چاہیے۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ 103 ممالک نے اجلاس میں اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے خود کو رجسٹر کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کی پہلی نشست میں ہی فلسطینی وزیرخارجہ کو فون آیا کہ اسرائیل نے سیز فائر کااعلان کردیا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر جلد یہ فائر بندی نہ کی جاتی تو یہ آگ اورعلاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دانشمند ی اور سمجھداری سے آگے بڑھنا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیکریٹری جنرل اور صدر اقوام متحدہ سے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر میں مماثلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فلسطین میں جبر ہے تو کیا کشمیر میں جبر نہیں ہے؟

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں فوجی آپریشن ہورہا ہے تو کیا فلسطین میں نہیں ہورہا ہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت تک برصغیر میں چنگاری رہے گی۔

فلسطین میں لگی آگ پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ آپ کو مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں