‘فلسطین پر اسرائیلی جارحیت پر نواز شریف کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا’


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ظلم، تشدد اور استبدادی روئیے پر ان کا حتیٰ کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔

نواز شریف کی جائیداد نیلام، چودھری بوٹا نے خریدلی

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے ٹویٹ پہ ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹی ذہنیت حکومتی عہدوں پرمسلط ہوجائے تو وہ کشمیر، فلسطین اور بیماروں کی صحت پر سیاست اور  تہمتیں لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بدترین مہنگائی، بے روزگاری،معیشت کی تباہی، کرپشن کے نت نئے سکینڈلز، اورکشمیر فروشی کا جواب نہیں تو عوام کو گمراہ کرتے ہیں، ان کی حالت پر بے اختیار ہنسی اور ترس آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز عوام کی ترجمانی کرتے ہیں انہیں کسی کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں۔


متعلقہ خبریں