حکومت سندھ نے ویکسین اور سامان نجی افراد کو فروخت کردیا، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل

پی ٹی آئی کو شدید دھچکا


کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاق کی جانب سے سندھ کو دیا جانے والا سامان اور کورونا ویکسین صوبائی حکومت نے نجی افراد کو فروخت کی ہیں۔

سندھ میں کورونا کی صورت حال خطرناک ہے، مراد علی شاہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت سندھ کی ناقص کارکردگی کے باعث صوبے میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سرکاری بابو بننے کے بجا ئے حقائق پر مبنی بات کریں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنے وزیر ایری گیشن سے پوچھیں کہ کیوسک کسے کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سید مراد علی شاہ نے خود تسلیم کرلیا ہے کہ ارسا میں ان کا نمائندہ نااہل ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں34لاکھ69 سے زائد اموات

ہم نیوز کے مطابق حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ آنکھوں سے تعصب کا چشمہ اتار کر ملکی ترقی اور معیشت کو دیکھیں۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا کہ آج سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سندھ کے پسماندہ علاقوں میں وفاقی حکومت لوگوں کو سہولتیں مہیا کررہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی جانب سے یہ الزام ایک ایسے وقت میں لگایا گیا ہے کہ جب خود وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے مزید سختیوں کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے شہر قائد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ سندھ میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے بعد مثبت کیسز کی شرح تیزی سے بڑھی ہے۔

جو کہتے ہیں کورونا نہیں وہ بھارت کی صورتحال دیکھیں، یاسمین راشد

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں دو ہفتوں تک اسکولوں کو بند رکھا جائے گا اور اسی طرح میرج ہالز، بزنس سینٹرز، پارکس اور ایکسپو سینٹر بھی بند رہیں گے۔


متعلقہ خبریں