وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں مزید سختیوں کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کی صورت حال خطرناک ہے، عید کے بعد مثبت کیسز کی شرح تیزی سے بڑھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں دو ہفتوں تک اسکولز بھی بند رہیں گے۔ میرج ہالز، بزنس سینٹرز، پارکس، ایکسپو سینٹرز سب بند رہیں گے۔
پشاور: ائیر پورٹ پر سراغ رساں کتے کورونا مریضوں کی نشاندہی کریں گے
ان کا کہنا تھا کہ اگلے دو ہفتے تک ہر سیاحتی مقام، بیوٹی پارلرز، جم اور اسپورٹس کلب سب بند رہیں گے۔ جس کو بھی خریداری کرنی ہے وہ چھ بجے سے پہلے کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے، جرمانے کئے جائیں گے۔