دنیا کے سب سے امیر ترین شخص جیف بیزوس کے گھر کے باہر ارب پتی افراد نے احتجاج کیا اور ان سے مزید ٹیکس دینے کا مطالبہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس کے دس ارب روپے کے فلیٹ کے باہر جمع ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ جیف بیزوس ’ایمانداری سے ٹیکس‘ ادا نہیں کررہے۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایمازون کے مالک نے کووڈ وبا کے دوران بے حساب دولت کمائی لیکن اسی شہر کے لوگ بیروزگاری اور مسائل میں گرفتار ہیں۔
مظاہرین نے شہر میں اشتہاری بورڈ والے ٹرک بھی چلائے جن پر’ امیروں پر ٹیکس لگاؤ‘ اور جیف بیزوس کی تصویر کے ساتھ ’مجھ سے ٹیکس لے کر دکھاؤ‘ جیسے نعرے درج تھے۔