انجلینا جولی شہد کی مکھیوں کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے سرگرم

انجلینا جولی شہد کی مکھیوں کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے سرگرم

فوٹو: فائل


ہالی وڈ کی ممتاز اداکارہ انجلینا جولی شہد کی مکھیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سرگرم ہو گئیں۔

شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے انجلینا جولی نے جسم پر سیکڑوں شہد کی مکھیاں بٹھا کر فوٹو شوٹ کیا۔

Buzz: Angelina was just designated the 'godmother' for Women for Bees, a program launched by the United Nation's UNESCO to train and support female beekeeper-entrepreneurs around the world

بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات کے لیے بھی شہرت رکھنے والی انجلینا جولی نے نیشنل جیوگرافک کے اشتراک سے شہد کی مکھیوں کی حفاظت کے لیے اہم قدم اٹھایا۔

اداکارہ نے جسم پر سیکڑوں شہد کی مکھیاں بٹھا کر فوٹو شوٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان سب سے مہنگی قانونی جنگ

انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ یہ شوٹ آسان نہیں تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس شوٹ سے تین روز قبل سے وہ نہا نہیں سکی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی مزاحیہ تجربہ تھا کہ میرے بال اور جلد میک اپ کے ساتھ شہد کی مکھیوں کے مادے سے لتھڑے ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں