سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران منبر تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی گیزٹ نے پولیس کے میڈیا ترجمان کے حوالے سے بتایا زیرحراست شخص کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں فائرنگ سےچار سکیورٹی اہلکار جاں بحق، چار زخمی
اردو نیوز کے مطابق بیان میں واقعہ کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری وڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے مطاف کے صحن میں خطبے کے دوران تیزی سے منبر کی طرف پہنچنے کی کوشش کی تاہم وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے یہ فورا ہی کوشش ناکام بنادی اور اسے حراست میں لے لیا۔
سعودی میڈیا العربیہ نیٹ کے مطابق اس دوران مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ جمعے کا خطبہ دیتے رہے اور انہوں نے جمعے کی نماز پڑھائی۔