امریکہ میں گھر بیٹھے لاکھوں صارفین کروڑ پتی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کریپٹوکرنسی کمپنی بلاکفی نے غلطی سے لاکھوں صارفین کو کروڑوں کے بٹ کوائنز ٹرانسفر کر دئیے۔
کمپنی کے مطابق انہوں نے تشہیری مہم کے دوران غلطی سے صارفین کو امریکی ڈالر کی بجائے بٹ کوائن میں ادائیگی بھیج دی۔
چین کی وارننگ: بٹ کوائن کی قیمت تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی
ایک صارف کو کمپنی نے سات سو ڈالرز بھجوانے کی بجائے سات سو بٹ کوائنز بھیجیں ہیں۔ اور اب وہ اسے واپس لینے کے لیے کام کر رہے ہیں، تاہم متعدد صارفین نے پہلے ہی کوائنز نکال لیے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت ایک بٹ کوائن کی قیمت 62 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔