پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز میں غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیریقینی ہو گئی ہے۔
ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی کھلاڑی ہوم سیریز کے باعث لیگ کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
ویسٹ انڈیز اورجنوبی افریقہ کی سیریز کے باعث بھی متعدد غیرملکی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل میں شرکت غیریقینی ہے۔
مستند ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ شکیب الحسن کی لاہور قلندرز کے لئے نمائندگی بھی مشکل ہے جب کہ محموداللہ اور جارج لینڈے ملتان سلطانز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
جوئے برنز، بین کٹنگ بھی بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں، ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں منتخب کیے جانے والے متعدد کھلاڑی بقیہ میچز کے لیے عدم دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: پی سی بی یو اے ای حکومت کی اجازت کا منتظر
کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی صورت میں فرنچائزز کو متبادل کھلاڑی چننے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔