تل ابیب: غزہ میں گزشتہ 11 دنوں سے جاری جنگ کے خاتمے کا آغاز مقامی وقت کے مطابق 21 مئی کو صبح دو بجے ہو گا۔ یہ بات عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتائی ہے۔
اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں یکطرفہ جنگ بندی کی منظوری دیدی
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی کابینہ کی جانب سے جنگ بندی کے فیصلے کی منظوری کے بعد طے کیا گیا ہے کہ 21 مئی کی صبح سے جنگ بندی کردی جائے گی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے اس ضمن میں غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیل فلسطین جنگ بندی کی تصدیق نہیں کر سکتے ہیں۔
امریکہ کے سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اسرائیلی وزیر خارجہ سے جلد ہی دوبارہ بات چیت کریں گے۔
غزہ: حماس کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں جنگ بندی کی امید
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق کردی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر مقامی وقت کے مطابق 21 مئی کی صبح 2 بجے سے عمل درآمد ہو گا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل فلسطین جنگ بندی کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے ہوگا۔
کیا 227 فلسطینیوں کی ہلاکت کوئی معنی نہیں رکھتی؟امریکی سینیٹر کا استفسار
خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی کی تصدیق کر دی ہے لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ جنگ بندی کے وقت کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔