آرمی چیف کا دورہ یوکرائن، اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر یوکرائن پہنچ گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یوکرائن کے وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف نے وزیرصنعت، وزیردفاع اور یوکرائنی مسلح افواج کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک میں ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دفاعی پیداوار، تربیت، انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات: سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے عزم کا اظہار

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوکرائن میں ملٹری ٹیسٹ سائٹ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے مخلتف ہتھیاروں اور آلات کے فیلڈ ٹیسٹ دیکھے۔

آرمی چیف نے تجربات میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبوں سے منسلک افراد کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون دوطرفہ تعلقات کا اہم جزو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں