کشمیر: ممتاز افسانہ نگار و شاعرہ ڈاکٹر ترنم ریاض کا انتقال ہو گیا

کشمیر: ممتاز افسانہ نگار و شاعرہ ڈاکٹر ترنم ریاض کا انتقال ہو گیا

نئی دہلی: اردو کی معروف افسانہ نگار و شاعرہ ڈاکٹر ترنم ریاض کا بھی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔

کورونا:پاکستان میں مزید131 اموات،4ہزار207نئےکیسز رپورٹ

ڈاکٹر ترنم ریاض میں کورونا کی تشخیص دو دن قبل ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دہلی کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا تھا لیکن وہ آج دار فانی سے کوچ کر گئیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر سری نگر میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر ترنم ریاض کے خاوند پروفیسر ریاض پنجابی کا صرف ڈیڑھ ماہ قبل انتقال ہوا تھا۔

نئی دہلی: کورونا سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق خاوند کے انتقال کے بعد سے انہوں نے مسلسل خاموشی اختیار کرلی تھی۔ ان کے خاوند پروفیسر ڈاکٹر ریاض پنجابی پنجاب کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرتھے۔

اردو کے ممتاز افسانہ نگاروں اور نقاد میں شمار کی جانے والی ڈاکٹر ترنم ریاض آل انڈیا ریڈیوسے بھی وابستہ رہی تھیں۔

کورونا وائرس: دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 55 لاکھ سے بڑھ گئی

مرحومہ نے اردو زبان میں تقریباً ایک درجن کتب تخیلق کیں جن کا انگریزی و ہندی میں تراجم کیے گئے۔ انہوں نے کئی عالمی اعزازات بھی اپنے نام کیے تھے۔


متعلقہ خبریں