وزیراعظم عمران خان اورچینی وزیراعظم کاٹیلی فونک رابطہ


وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔ دونوں وزرائےاعظم میں پاک چین تعلقات کے70 سال مکمل ہونے پرگفتگو کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی چینی قیادت کومریخ پرچینی خلائی جہازکی کامیاب لینڈنگ پرمبارکباد دی۔ عمران خان نے کہا کہ سی پیک سےتجارتی سرگرمیوں کوفروغ ملے گا۔ سی پیک دوطرفہ اور علاقائی تجارت کو مزید تقویت دے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کےلیے پاک چین تعاون پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کورونا ویکسین کی فراہمی میں تعاون پر چین کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے قومی ادارہ صحت میں ویکسین کی تیاری میں سہولت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

عمران خان نے کہا این آئی ایچ میں ویکسین کی تیاری کورونا سے نمٹنے کےلیے پاکستانی کوششوں کو مستحکم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہر موسم میں اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں تبدیل ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں