الکوحل کی ذرا سی مقدار بھی دماغ کیلئےمضر


ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کسی بھی مقدار میں الکحل پینا دماغ کے لئے نقصان دہ ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ الکوحل کی ذرا سی مقدرا بھی دماغ میں موجود سرمئی مادے کو کم کر دیتی ہے۔

دماغ کی بیرونی سطح میں پایا جانے والا سرمئی مادا اعصابی خلیوں میں بہت زیادہ ہیں اور مرکزی اعصابی نظام میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ دماغ کے لئے الکوحل نقصان دہ ہے اور محدود پیمانے پر اس کا استعمال بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

تحقیق سے قبل محقیقن کا خیال تھا کہ الکوحل دماغ کے مخصوص حصے کو متاثر کرتی ہے، لیکن اب ثابت ہوا ہے کہ اس سے پورا دماغ متاثر ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں یوکے بائوبینک کے25ہزار378 افراد نے شرکت کی۔ ایک طویل مدتی مطالعے کے دوران صحت سے متعلق مسائل میں اضافے پر تحقیقات کی گئی،

محققین نے ہر شخص کے الکوحل کی مقدار کو نوٹ کیا۔ دماغ کے ایم آر آئی اسکین، عمر، تعلیم اور طرز زندگی کے عوامل جیسے تمباکو نوشی کو بھی اس میں شامل کیا گیا۔

ٹیم کو معلوم ہوا کہ ہر ہفتے الکوحل کی مقدار میں اضافے سے سرمئی مادے میں کمی ہوئی۔ شراب نے سرمئی مادے کے حجم میں 0.8 فیصد کمی کی۔


متعلقہ خبریں