اسرائیل کو اپنا تکبر و غرور خاک میں ملانے والے کمانڈر کی تلاش

حماس کے محمد الغیف تک پہنچنے کی قیمت ایک اور جنگ؟ تو تیار ہیں، اسرائیل

تل ابیب: مشہور مقولہ ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، فی الوقت حماس کے ملٹری ونگ کے سربراہ محمد الضیف پر صادق آتا ہے جنہوں نے ہمیشہ کی طرح حالیہ لڑائی میں بھی اسرائیل کو سرپرائز دے کر اس کا سارا غرور و تکبر خاک میں ملا دیا ہے۔

غزہ: اسرائیلی بمباری سے 52 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں، اقوام متحدہ

اسرائیل کے مؤقر اخبارات یروشلم پوسٹ، دی ٹائمز آف اسرائیل اور امریکہ کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز سمیت متعدد جریدوں نے یہ اسٹوری شہ سرخی کے ساتھ شائع کی ہے کہ اسرائیل نے القسام بریگیڈ کے سربراہ کو نشانہ بنانے کے لیے حالیہ دنوں میں جنوبی غزہ میں دو حملے کیے ہیں لیکن دونوں میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

اسرائیل اور مشرق وسطیٰ پر گہری نگاہ رکھنے والے اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف گزشتہ 25 سال سے اسرائیل کو مطلوب ہیں اور ان کی تلاش میں وہ متعدد مرتبہ کارروائیاں بھی کرچکا ہے مگر وہ ہرمرتبہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق کم از کم پانچ مرتبہ ماضی میں انہیں شہید کرنے کی پوری کوشش کی جا چکی ہے مگر کامیابی نہیں ملی۔

لندن: خاتون پولیس افسر کے دوران ڈیوٹی فلسطین کے حق میں نعرے

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کےمطابق اسرائیلی فورسز اس وقت پوری قوت سے القسام بریگیڈ کے سربراہ کی تلاش میں ہیں کیونکہ انہوں نے اسے بڑا سرپرائز دیا ہے۔

دفاعی مبصرین کےمطابق حماس کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کی توقع اسرائیلی فورسز کو قطعی نہیں تھیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کی کارروائیوں نے نہ صرف اسرائیل کے دفاعی نظام کی پول پٹی کھول کر رکھ دی ہے بلکہ معاشی اعتبار سے اسے سخت نقصان بھی پہنچایا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے جواب میں حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی شہروں پر 3 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے ہیں جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

دفاعی مبصرین کے مطابق اسرائیل کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوا ہے کہ اس کا ناقابل تسخیر کہلایا جانے والا دفاعی نظام ’ ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم‘ اپنی ساکھ عالمی سطح پر کھو چکا ہے۔

اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم: فلسطین کا جھنڈا فٹبالر پول پوگبا نے لہرا دیا

یہ دفاعی نظام اسرائیل کا اپنا تیار کردہ ہے اور بالکل اسی طرز پر تیار کیا گیا ہے جس طرز پر امریکہ کا پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم کام کرتا ہے۔

حماس کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی وجہ سے پہلی  مرتبہ اسرائیل کا بڑا تجارتی اورمالی نقصان بھی ہوا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی پورٹس پر وار رسک پریمیم نافذ کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی پورٹس جانے والے جہاز 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر اضافی ادائیگی کرنے کے پابند بنا دیے گئے ہیں۔

فلسطین سے جنگ بندی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، اسرائیل

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی پورٹس پر 7 دن سے زیادہ رکنے پر رقم دگنی ہوجائے گی۔ قواعد و ضوابط کے تحت جہاز پر لدے سامان سے وار رسک پریمیم میں الگ اضافہ بھی ہوگا۔


متعلقہ خبریں