لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن کے بےتاج بادشاہ آج کرپشن پر بھاشن دے رہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کرپشن کے بےتاج بادشاہ کے سپوت آج کرپشن پر بھاشن بازی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کرپشن کے مہارتھیوں کی بھر مار ہے اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر 35 ارب روپے سے زائد منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پر الزامات لگنا کوئی نئی بات نہیں، فردوس عاشق اعوان
شہباز گل نے کہا کہ موصوف پر اوپل 225 کے جعلی اکاؤنٹس میں تقریباً 5 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جبکہ آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں نے سیاست کی آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن کی۔
انہوں نے کہا کہ مافیا ڈان آصف زرداری کے کرتوتوں کا حساب کون دے گا ؟ پاکستان کا المیہ ہے کہ بھتہ خور اور قاتل بھی اسمبلی فلور پر تقریریں کر رہے ہیں۔