جہانگیرترین گروپ: وزیراعظم ہاؤس نے رپورٹ طلب کرلی

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا


وزیراعظم ہاوس نے رپورٹ طلب کرلی جہانگیرترین گروپ کے قیام کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جہانگیرترین گروپ نے کس حیثیت سے قومی و صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیے؟ وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کو اس معاملے پر رپورٹ بجھوائیں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف جہانگیرترین ہم خیال گروپ کا اجلاس اتوار کو دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین شریک ہوں گے۔

ہمارے ذرائع نے خبر دی ہے کہ اجلاس میں گروپ کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان جہانگیر خان کے ہم خیال سیاستدانوں نے جہانگیر ترین گروپ کے باقاعدہ قیام کا اعلان کیا تھا۔

جہانگیر ترین گروپ نےقومی اورصوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز بھی مقرر کیے ہیں۔ راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے جب کہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

تین رکنی مذاکراتی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جس کے اراکین میں راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال اور وہ خود شامل ہیں۔

نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ ہم جہانگیر ترین کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو کمزور نہیں سپورٹ کریں گے۔


متعلقہ خبریں