اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ پہ پانچ گھنٹوں کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ آگ پر قابو پانے میں تاحال ناکام ہے۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کی مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ نے جنگل کے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
مارگلہ ہلز پر آتشزدگی، وفاقی محتسب نے کمیشن بنا دیا
ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے تقریباً ساڑھے 9 بجے بتایا تھا کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کا عمل جاری ہے۔
ہم نیوز کےمطابق ان کا کہنا تھا کہ آگ ہوا چلنے کے باعث پھیلی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا تھا کہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں لگی آگ پر قابو پالیا جائے گا۔
مارگلہ ہلز پر تمام غیر قانونی تعمیرات گرا دی جائیں، سپریم کورٹ
مارگلہ ہلز پر فروری 2021 میں بھی آگ لگ گئی تھی جس پر وائلڈ لائف کے عملے نے قابو پالیا تھا۔