عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 11 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ 1334 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا سے متعلق صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار230 ہو گئی جب کہ اب تک مجموعی طور پر 4 ہزار 835 کی اموات ہو چکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 768 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 706 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار59 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کوروناکے2ہزار5سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 135 اموات اور 2 ہزار566 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار752 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 926 ہو گئی ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 67 ہزار665 ہے اور 7 لاکھ 95 ہزار611افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت: ڈی ایچ اوز کو سائنو فارم کے استعمال سے روک دیا