لندن: برطانیہ میں ایک ایسی خاتون پولیس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے دوران ڈیوٹی فری فلسطین کے فلک شگاف نعرے لگائے ہیں۔
امریکی صدر نے اسرائیل کو کروڑوں ڈالر کا اسلحہ بیچنے کی منظوری دے دی
یہ واقعہ لندن میں اس وقت پیش آیا جب مظاہرین فلسطین پر کی جانے والی وحشیانہ اسرائیلی بمباری اور روا رکھے جانے والے ظلم و تشدد کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔
امریکہ کی اسرائیل سے محبت: سلامتی کونسل کا مشترکہ بیان پھر رکوادیا
برطانوی پولیس کے حکام نے نعرے لگانے والی خاتون پولیس افسر کے حوالے سے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔
Female officer shouted #FreeFreePalestine during a protest in London, hugged a Protestant and accepted a white rose, @metpoliceuk is investigating the matter, Force says “Force says officers ‘are not allowed to actively participate or adopt political positions’ at protests pic.twitter.com/8dvv6sIbVY
— Farid Qureshi (@FaridQureshi_UK) May 18, 2021
ہم نیوز کے مطابق لندن میں متعین خاتون پولیس افسر نے دوران ڈیوٹی جب فری فلسطین کے نعرے لگائے تو وہاں موجود مظاہرین نے مسرت کا اظہار کیا جب کہ ایک نے سفید پھول بھی پیش کیا۔ خاتون پولیس افسر نے مظاہرے میں شریک ایک رکن کو گلے بھی لگایا۔
اسرائیلی بمباری کیخلاف برطانوی عوام کی کامیاب دستخطی مہم
میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس افسران سیاسی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم وائرل ہونے والی ویڈیو سے آگاہ ہیں اور تحقیقات کررہے ہیں۔
ترجمان میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے اعتماد کے لیے ضروری ہے کہ افسران غیر جانبدار رہیں۔
اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوری دنیا میں امن پسند افراد اور فلسطینی سراپا احتجاج ہیں۔ بیت اللحم میں فلسطینی سڑکوں پر نکلے ہیں اور احتجاج کیا ہے۔
چین کا امریکہ سے اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 213 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔شہدا میں 61 بچے، 36 خواتین بھی شامل ہیں۔