ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی پر مایوسی کا اظہار

ماہرہ خان پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی ہمسفر

فوٹو: فائل


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کے کام پر پابندی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں کام کرنے پر پابندی کی وجہ سے غمگین ہوں۔

ہم ٹی وی کے میگا ہٹ سیریل ہم سفر سے شہرت کی بلندیوں کو چھو جانے والی خوبرو ادکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت میں کام کرنے کا تجربہ ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کے فنکاروں سے ایک ساتھ کام کرکے اپنا تجربہ شیئر کرنے کا موقع چھین لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کی وجہ سے مجھے بہت سی بھارتی ویب سیریز میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری کیوں کہ مجھے ان پراجیکٹس میں کام کرنے پر خوف محسوس ہورہا تھا۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان جلد بھارتی ٹی وی چینل زی ٹی وی کے ایک ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی جس میں وہ برصغیر کے معروف شاعروں کے کلام پڑھیں گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں